غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج کرنے والوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن

May 02, 2024

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس میں بدترین تشدد سے ایک طالب علم گرا ہوا ہے جسے پولیس گرفتار کر رہی ہے۔(تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں احتجاج کرنے والے فلسطینی حامی مظاہرین کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سے طلبا کے کیمپ ہٹادیے گئے۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی میں پولیس ایکشن کے دوران طلبہ پر شیلنگ کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

خبر ایجنسی کے مطابق طلبا اور مظاہرین کی جانب سے شرم کرو، فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر متعدد طلبا کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیو ہیمپشائر کی یونیورسٹی سے بھی احتجاجی کیمپ ہٹا دیے گئے، جبکہ 90 طلبا کو گرفتار کیا گیا۔

گذشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ خالی کرا کر درجنوں طلبا کو گرفتار کیا گیا تھا۔