ن لیگ میں بھی سلجھے ہوئے لوگ ہیں وہ لیڈرشپ میں نظر نہیں آئیں گے، شاندانہ گلزار

May 02, 2024

فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہن لیگ میں بھی سلجھے ہوئے لوگ ہیں مگر وہ لیڈرشپ میں نظر نہیں آئیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ جسٹس بابر ستار کو پچھلے 25 سال سے جانتی ہوں۔ اخباروں میں اور فیس بک پر ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف لکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں وہ ن لیگ کے ووٹر تھے، یہ ضروری نہیں کہ کوئی ن لیگ یا پی پی کا ووٹر ہو اور سارے ہی چور ہوں۔

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں بھی سلجھے ہوئے لوگ ہیں مگر وہ لیڈرشپ میں نظر نہیں آئیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے مجھے اور شہریار آفریدی کو بطور جسٹس آف دی ہائیکورٹ ریلیف دیا، انہوں نے بطور پرسن بابر ستار ریلیف نہیں دیا۔

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ڈیوٹی ہے، انہوں نے حلف اٹھایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ اصولی لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔ ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ بابر ستار ہماری حکومت میں ہماری مرضی کے بغیر ہائیکورٹ کے جج بنتے۔