ایم کیو ایم نے وزیر داخلہ کے سامنے لاپتا کارکنوں کا معاملہ بھی اٹھایا، ذرائع

May 02, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور قتل کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے وزیر داخلہ کے سامنے لاپتا کارکنوں کی بازیابی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کوئی معمولی جرائم نہیں، اس پر آپ کو سخت ایکشن لے کر ہدایات جاری کرنا ہوں گی۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ ان مجرمان کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتنی چاہیے، ان کے خلاف کارروائیاں سخت کریں۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق کچے کے ڈاکو ہوں یا پکے کے انکے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ اسٹریٹ کرائمز میں قتل ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے۔