مایوس کسان بیوپاریوں، آڑھتیوں کو سستی گندم بیچنے پر مجبور

May 02, 2024

پنجاب حکومت نے تا حال کسانوں سے گندم خریدنا شروع نہیں کی، مایوس کسان بیوپاریوں، آڑھتیوں اور فلور ملز کو سستی گندم بیچنے پر مجبور ہوگیا۔

حکومت نے کسان سے گندم 3900 روپے من خریدنے کا وعدہ کیا تھا۔

تاہم اب کسان اپنی گندم 2800 سے 3200 روپے من میں ٹھکانے لگارہا ہے۔ نجی سیکٹر کھل کر گندم خرید رہا ہے۔

دوسری جانب کسان اتحاد کے صدر خالد باٹھ اور کسان بچاؤ تنظیم کے رہنما جاوید سلطان کا کہنا ہےکہ حکومتی بےحسی کے خلاف 2 مئی سے تمام اضلاع میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسان اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر لا کر احتجاج کریں گے، کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔