پہلا حکومتی امتحان گندم خریدنا تھا، اپوزیشن لیڈر پنجاب

May 02, 2024

پنجاب اسمبلی کے اپوزيشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہےکہ اس حکومت کا پہلا امتحان ہی کسان سے گندم خریدنا تھا، ان کے وزیر نے اعلان کردیا کہ گندم نہيں خرید رہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے کسانوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے احمد خان بھچر نے کہا کہ اس وقت کسان سرکاری قیمت سے کہیں نيچے، 2200 روپے فی من گندم فروخت کر رہا ہے، کسان اپنا حق مانگ رہے ہیں اور یہ انہيں جیل بھیج رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آئی جی صاحب نے جو تمغہ لیا اس کا حق ادا کر رہے ہیں۔