حکومت کا کام پالیسی دینا ہے، عمل تو ہمیں کرنا ہے، محمد علی ٹبہ

May 02, 2024


معروف بزنس مین محمد علی ٹبہ نے کہا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی دینا ہے عمل تو ہمیں کرنا ہے، بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کےلیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

محمد علی ٹبہ نے میر خلیل الرحمٰن فاؤنڈیشن کی ’پاکستان کیلئے اس بار کر ڈالو‘ مہم کی بھی تعریف کی۔

اینکر پرسن ندیم ملک، کامران شاہد اور محمد مالک نے کہا معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے ترجیحات اور پالیسی فیصلوں سے متعلق قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی بہترین کوشش ہے، عوام کو معاشی مسائل اور ان کے ممکنہ حل جاننے میں مدد ملی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ٹی وی پر جو چلتاہے کہ یہ آخری موقع ہے معیشت سنبھالنے کا تو یہ آخری موقع ہی ہے۔

معروف صنعت کار عارف حبیب، آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر زیدی، پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو احسان ملک بھی ایم کے آر ایف کی مہم کے متعرف ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کیا بیچنا ہے، کیا خریدنا ہے، فیصلہ کریں، دیر نہ کریں۔

کراچی میں تعینات برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے میر خلیل الرحمٰن فاؤنڈیشن اور جیو اور جنگ گروپ کی مہم کو مثبت قدم قرار دیا۔

انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ کر گزرو، تقدیر میں لکھا وقت، گویا یہی ہے۔