کراچی، وین میں سوار ڈاکو مسافروں کو لوٹ کر فرار

May 03, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ڈاکو مسافر وین کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر وین حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی، 3 ڈاکو مسافر وین کو سنسان جگہ لے گئے، جہاں مسافروں سے لوٹ مار کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے 3 ڈاکو تھے، ڈاکو مسافروں کو لوٹنے کے بعد مچھر کالونی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کسی شہری نے واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔