لاہور، فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

May 03, 2024

لاہور کے علاقے سندر اسٹیٹ میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بوائلر پھٹنے سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا، متاثرہ فیکٹری میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔