ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

May 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو سبزی منڈی گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سال کا شخص جاں بحق اور 55 سالہ رمضان ولد کریم زخمی ہو گیا، پورٹ قاسم نجی شوروم کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 50سالہ مولا بخش ولد سیف جاں بحق اور 15سالہ مظہر ولد مولا بخش زخمی ہوگیا ،دونوں باپ بیٹا جو اسی علاقے کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، شاہ فیصل 3نمبر میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 30سالہ محمد عدنان ولد عبدالشکور جاں بحق ہوگیا، شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثے میں 32سالہ عمران ولد سلیم جاں بحق ہوگیا ، علاوہ ازیں ملیرکینٹ میں واقع گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن دلبر ولد محمد اشرف جاجاں بحق ہوگیا ،دریں اثنا سی ویو کلاک ٹاور کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے فلاحی ادارے کے رضاکاروں کی مدد سے سمندر سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں شناخت 45 سالہ جہانگیر ولد محمد کریم کے نام سے ہوئی ہے، بلدیہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب فٹ پاتھ سے 65 سالہ عبدالکریم ولد لال بخش کی لاش ملی،پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر موت طبی معلوم ہوتی ہے، نیو کراچی یو پی موڑ ضیاء مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ سے40سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،فوری شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔