سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال شادمان ٹاؤن تباہی کا شکار ہے، منعم ظفر

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نا اہلی و مجرمانہ غفلت کے باعث سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال شاد مان ٹا ئو ن تباہی کا شکار ہے ، ملازمین تنخواہوں سے محروم اورمسائل سے دوچار ہیں اور عوام کو علاج معالجے کی سہولتیں اور ادویہ میسر نہیں ، تیسر ٹائو ن ، سرجانی ٹائو ن ، گڈاپ ، نئی کراچی سمیت قرب و جوار کے لوگوں کو جو سہولت میسر تھی وہ چھین گئی ہے ، ادارہ نور حق میں سندھ گورنمنٹ اسپتال نارتھ ناظم آباد کے متاثرہ ملازمین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مستقل بنیادوں پراسپتال کے مسائل حل ، گرانٹ بحال کرے تاکہ ملازمین کی تنخواہیں ادا اور ادویہ خریدی جا سکیں ، ملازمین بھی مسائل کے حل اور اپنے حق کے لیے پُر امن جدو جہد اور احتجاج کا راستہ اختیار کریں جماعت اسلامی ان کا ساتھ دے گی، وفد نے جماعت اسلامی کے چیئر مین ، یوسی 1سر سید ٹا ئو ن نارتھ ناظم آباد شہزاد مظہر کے ہمراہ ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا ، اس موقع پرسٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین بھی موجود تھے ۔