غیر ملکی قونصل خانوں کے اطراف گشت اور ناکوں میں اضافے کا فیصلہ

May 03, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے چینی باشندوں کی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں قونصل خانوں کے سیکورٹی انتظامات کا ازسرنو سروے اور مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ غیر ملکی قونصل خانوں کے اطراف گشت بڑھانے جبکہ قونصل خانوں کے قریب ناکوں میں اضافہ کیا جائے گا ،ڈی آئی جی ساؤتھ کو اضلاع میں قائم قونصل خانوں اور غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی انتظامات پر بریفننگ دی گئی،میٹنگ میں افسران کو غیر ملکیوں بالخصوص چائینز باشندوں کی نقل و حرکت اور ان کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے کی تاکید اور چائینز باشندوں کے تحفظ کے لیے موجودہ اقدامات کا دوبارہ جائزہ لینے اور موجود خامیوں کو دور کرکے فول پروف بنانے کی ہدایات کی گئیں۔