جامعہ اردو میں ادب دوست تنظیم کے زیراہتمام مشاعرے کا انعقاد

May 03, 2024

کراچی(پ ر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ادبی تنظیم ادب دوست کے تحت مشاعرے کی صدارت معروف شاعر سحر انصاری نے کی، نظامت کے فرائض مقبول زیدی نے سر انجام دیے، کراچی کے نوجوان شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ،جن میں محب احمد، گل افشاں،اسامہ امیر ،یاسمین یاس ،مہر حسن نقوی ،ولید احمد ،مسرور پیرزادہ ،تاجور شکیل ،مریم تسلیم کیانی اور زاہد حسن جوہری شامل تھے،صدر محفل سحر انصاری نے اپنا منتخب کلام پیش کیا ۔