نارتھ ناظم آباد میں نوجوان نے مبینہ پھندا لگا کر خودکشی کرلی

May 03, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نارتھ ناظم آباد بلاک کے پراچہ ہائٹس فلیٹ سے ملنے والی 25 سالہ محمد سمیر ولد محمد نعیم کی پھندا لگی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کے ورثاء نے بتایا ہے کہ واقعہ کے وقت متوفی گھر میں اکیلا تھا اور گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے واپس آکر دیکھا تو متوفی نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ خودکشی کرلی تھی،متوفی بیروزگار تھا۔