ڈائریکٹر جناح اسپتال سے ملزم سابق ایس ایچ او سے متعلق تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایس ایچ او سچل شعیب عرف شوٹر کے خلاف شہری کے اغوا کے مقدمے میں ملزم کی اسپتال منتقلی سے متعلق ڈائریکٹر جناح اسپتال سے ملزم کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی، شعیب شوٹر کو اجازت کے بغیر جناح اسپتال منتقلی پر عدالت برہم ہوگئی،عدالتی حکم پر جیل کے چیف میڈیکل آفیسر اور سپر نٹنڈنٹ جیل عدالت میں پیش ہوئےاور ملزم کو جیل منتقل کرنے کے حوالے سے عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔