جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 افراد گرفتار

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نےجعلی دستاویزات پر سفر کرے والے 3 مسافر گرفتار کرلئے ،ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنے والے دو مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا ،مسافروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے ایمرجنسی پاسپورٹ پر جعلی اسٹمپس لگی ہوئی تھیں جبکہ پاکستانی شہری ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ،دوسری کارروائی میں کراچی ائیر پورٹ سے جعلی ویزے پر یو کے جانے والے مسافر کو آف کوڈ کر دیا گیا ۔