غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 کارندے گرفتار

May 03, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2کارندوں وقاص اقبال اور شہریار کو ایف بی ایریا سے گرفتار کر لیا ،حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ہیں ملزمان سے 17500 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے،ملزمان غیر قانونی چینلز کے ذریعے بیرون ملک ترسیلات بھجواتے تھے۔