چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی پیچ تبدیل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

May 03, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے مطابق پیر آباد پولیس نے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی پیچ تبدیل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے دو لیپ ٹاپ، ڈیوائسز، مختلف ڈونگلز اور 60سے زائد موبائل فونز برآمد کرلئے،ملزمان میں نبیل اور حبیب شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔