ایس ایس پی ملیر سمیت کراچی پولیس کے 3 افسران کی تقرری اور تبادلے

May 03, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایس ایس پی ملیر سمیت کراچی پولیس کے 3 افسران کی تقرری اور تبادلے کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت گریڈ 19 کے افسر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر طارق الٰہی مستوئی کو ایس پی انویسٹی گیشن کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کراچی،وہاں تعینات گریڈ 18 کے افسر سید فدا حسین شاہ کو سی پی او رپورٹ کرنے جبکہ گریڈ 18 کے افسر لیفٹیننٹ کموڈور (ر )کاشف احمد آفتاب عباسی کو ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔