رینجر اہلکار قتل کیس، ملا نثار عدم شواہد پر بری

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے رینجرز و پولیس آپریشن کے دوران حملہ اور رینجرز اہلکار کے قتل کے مقدمے میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے کمانڈر ملا نثار کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا ، استغاثہ 9ویں مرتبہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ۔