پرانی سبزی منڈی کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

May 03, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 26 سالہ قیصر علی ولد غلام مصطفی ٰ جاں بحق ہوگیا ، لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ پیسوں کے لین دین کا معلوم ہوا ہے، واقعہ کے وقت مقتول اپنے تین دوستوں کے ساتھ کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،مقتول کو ایک گولی گردن اور ایک سینے پر لگی، مقتول کے ساتھ موجود دوستوں کو بھی شامل تفتیش اور مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔