مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لینے پر KP وزیراعلیٰ و اسپیکر سے جواب طلب

May 03, 2024

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے دو الگ الگ بنچزنے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی سے حلف نہ لینے کےخلاف دائر پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور جے یو آئی (ف )کی توہین عدالت درخواستوں پرفریقین سے جواب طلب کر لیا۔ وکیل نے کہا کہ ارکان اسمبلی سے حلف لینے کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوا توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے مسلم لیگ کی افشاں حسین اور جے یو آئی کی ایمن جلیل کی درخواستوں پر سماعت کی۔