غیرملکی قرضوں سے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو منفی اثرات سامنے آئینگے، ضیاء عباس

May 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر غیر ملکی قرضوں سے عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو اس کے منفی اثرات سامنے آئیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ان قرضوں سے عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں، جبکہ ملک میں موجود پہلے سےکامیاب صنعتوں کو مزید فعال کیا جائے، وہ ادارے جو ملک پر بوجھ بنے ہوئے ہیں ان کی نج کاری کی جائے اور ان کے فاضل ملازمین کو ملازمت سے نکالنے سے قبل اتنی رقم دی جائے کہ وہ کوئی اپنا بزنس کر کے مستقبل کو محفوظ بناسکیں،وزیر اعثم صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کر کے ان کے اعتماد میں اضادہ کریں، امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔