فرقان قریشی ساحل سمندر پر لڑکی کو چھوڑ کر کیوں چلے گئے چٹ پٹی گفتگو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں دیکھیں

May 03, 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور اداکار فرقان قریشی نے کہا ہے کہ دُرِفشاں کے ساتھ میری اداکاری کو عوام نے بے حد پسند کیا، خوشی ہے کہ اب اُنہیں اداکاری کرنا آگئی ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ’’جیونیوز‘‘ کے شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فرقان قریشی نے ایک قصہ سنایا کہ میں ساحل سمندر پر رات کی تاریکی میں لڑکی کے ساتھ گھوم رہا تھا اچانک ایک بائیک سامنے سے آتی دکھائی دی ، میں اُنہیں ڈاکو سمجھا اور وہاں سے ڈر کر بھاگ گیا، مگر وہ ڈاکو نہیں تھے، واپس آکر میں نے بائیک والوں سے معذرت کی مگر وہ لڑکی مجھے چھوڑ کر چلی گئی اور پھر کبھی بات نہیں کی میزبان تابش ہاشمی کے چٹکلوں نے بھی دیکھنے والوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ ’’ہنسنا منع ہے‘‘ جمعہ کی شب 11بجکر 5منٹ پر نشر ہوگا ۔