چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

May 03, 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز)چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘کوبھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلائی مشن آج 3 مئی کودن 12بج کر 50منٹ پر بھیجا جائیگا۔

ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا تھا کہ یہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائیگا‘ سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائیگا۔