سپر ہائی وے، ڈاکوؤں نے پوری وین لوٹ لی

May 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر مسلح ڈاکوؤں نے پوری وین لوٹ لی،حیدرآباد سے آنے والی مسافر وین کو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹلی ،ڈاکو حیدرآباد سے مسافر بن کر وین میں سوار ہوئے، دو ڈاکو پہلی سیٹ پر بیٹھ گئے جبکہ ایک ڈاکو پیچھے بیٹھا ،وین جیسے ہی کراچی پہنچی تو جمالی پل کے قریب ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر ڈرائیور کو یرغمال بنا لیا ،مسافروں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تمام افراد سے ضروری سامان چھین لیا،ڈاکوؤں نے وین کو پہلے ایم 9سے نیچے اتار کر کچی بستیوں کے اطراف اتارا، وہاں ڈاکوؤں نے عورتوں سمیت تمام مسافروں کو لوٹ لیا۔