امارات میں طوفانی بارشیں، دبئی اور شارجہ کیلئے فضائی آپریشن شدید متاثر

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کیلئےفضائی آپریشن شدید متاثر ،پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز نے یو اے ای کیلئے فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل کردیا،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)نے متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے سفری ہدایات جاری کر دیں۔