پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو شکست دے دی

May 04, 2024

کراچی ( نمائندہ جنگ)چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹٹیم کو باآسانی8وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ مہمان ٹیم 9 وکٹوں پر 84 رنز تک محدود رہی، سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کی۔ان فارم کپتان ہیلی میتھیوز کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر بیٹرز بھی وقفے وقفے سے پویلین پہنچتی رہیں۔ شیمانے کیمبل نے 26 رنز بنائے، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ہدف 21 گیندیں قبل دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنر عائشہ ظفر 42 اور گل فیروزہ 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔