ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی

May 04, 2024

انقرہ( نیوز ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے پر ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے اب تک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ترک صدر ایردوان معاہدے توڑ رہے ہیں،یہ ایک آمر کا طرز عمل ہے جو بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کو نظر انداز اور عوام ، کاروباری برادری کے مفادات کو پامال کرتا ہے۔