پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سالانہ انتخابات مکمل

May 04, 2024

گریٹر مانچسٹر / بولٹن(ابرار حسین) پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔ چوہدری پرویز مسیح مٹو کو لگاتار تیسری مرتبہ پریس کلب کاصدر منتخب کرلیا گیا - ان کے ہمراہ نائب صدر حمیرا ثناء سیکرٹری محمود خان اور خزانچی محبوب الٰہی بٹ بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے - انتخابات میں پانچ کمیٹیوں میں سے چار کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے جن میں نعیم واعظ ’ چیئرمین فنانس ایند جنرل پرپز کمیٹی، میاں محمد اعظم چئیرمین ایکٹیویٹی کمیٹی ، سہیل حیدرسہوترا پرسونال کمیٹی ،سلیم اختر کمیونیکیشن ’پروموشن اینڈ مارکیٹنگ کمٹی منتخب ہوئے جبکہ پانچویں کمیٹی کو ابھی خالی قرار دیا گیا جس پر تعیناتی بعد میں ہوگی - اجلاس میں چھ یڈوائزر بھی مقرر کئے گئے جن میں نصر اللہ خان مغل ،کونسلر مقدسہ بانو، صابرہ ناہید چوہدری ، پرویز فتح ،وقاص بٹ ،میاں عامر علی (چئیرمین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان بربنائے عہدہ ) شامل ہوں گے -اجلاس میں لیسٹر چیپٹر سے سرفراز تبسم ، لندن چیپٹر سے سلامت بریعہ زندانی اور نارتھ ایسٹ چیپٹر سے ڈاکٹر پرویز بھٹی کو بربنائے عہدہ ایگزیکٹو نامزد کیا گیا جبکہ یارکشائر سے لالہ محمد یونس کا نام تجویز کیاگیا مگر ان کی تعیناتی کو آئندہ اجلاس تک موخر کردیاگیا - انتخابی اجلاس میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے میاں عامر علی کی شرکت کا خیرمقدم کیاگیا اوران کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا - اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے پریس کلب آف پاکستان یوکے اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان دوستی کے معاہدے کو برطانیہ کے صحافیوں کےلئے خوش ائندہ قرار دیا گیا - تقریب میں یہ طے پایا کہ پریس کلب اور جیپ مل کر صحافیوں کی فلاح وبہبود کے علاوہ مشترکہ ورکشاپس اور ٹریننگ کورسز منعقد کروائیں گے - انتخابی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چونکہ پریس کلب اور جیپ نے آپس میں دوستی کا معاہدہ کر کے صحافیوں کےلئے ایک روشن مثال قائم کر دی ہے - چنانچہ کوشش کی جائے کہ برطانیہ کی سطح پر تمام صحافتی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے - اگر کسی آئینی مجبوری کے باعث کوئی تنظیم دوسری میں ضم نہیں ہوسکتی تو کم از کم اس کے ساتھ دوستی کا معاہدہ کر لیا جائے - اس سے نہ صرف صحافیوں میں اتحاد واتفاق کی فضاءقائم ہوگی بلکہ اس سے مستقبل میں صحافیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کے کام میں بھی مدد ملے گی - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر چوہدری پرویز مسیح مٹو نے اپنے انتخاب پر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے کے کام کوحسب سابق آگے لے کر چلیں - اجلاس میں سموئیل جیکب اورمروت احمد نے بھی شرکت کی جبکہ ذوم لنک پر نعیم واعظ ،سرفراز تبسم ،جاوید عنائت ،راشد علی چوہان ،شفیق الزمان ، کو نسلرمقدسہ بانو ،ڈاکٹر پرویز بھٹی ، پرویز فتح ،لالہ محمد یونس ،ناصر جان ،وقاص بٹ ، سید احمد حسن ،یاور حسین ، جاوید بھٹی اور دیگر شرکاءنے شرکت کی -