سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن امریکی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل

May 04, 2024

نیویارک( نیوز ڈیسک)سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن کو امریکا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ کورے اینڈرسن2015ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔امریکی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت موننک پٹیل کریں گے۔امریکی اسکواڈ میں ایرون جونز، آندریاس گوز، علی خان، ہرمیت سنگھ، ملند کمار، جیسی سنگھ، نسراگ پٹیل، نتیش کمار اور نوشتش کینجگے شامل ہیں۔سوربھ نیتھرالوکار، شیڈلے وین شالووک، شایان جہانگیر اور اسٹیون ٹیلر بھی امریکی ٹیم کا حصہ ہیں۔