غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید

May 04, 2024

تل ابیب( نیوز ڈیسک)غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید ہوگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ سرجن عدنان البُرش کو تشدد کر کے شہید کیا گیا۔اسرائیلی جیل حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عدنان البُرش کی موت19اپریل کو ہوئی۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے سرجن عدنان البُرش کو دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے10دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ابھی تک ڈاکٹر عدنان البُرش کی لاش اُن کے ورثاء کے حوالے نہیں کی۔واضح رہے کہ50سالہ ڈاکٹر عدنان البُرش غزہ سٹی کے الشفاء ہسپتال کے آرتھوپیڈکس کے سربراہ تھے۔