ٹرمپ اور ان کے سابق وکیل کی خفیہ آڈیو ٹیپ عدالت میں پیش

May 04, 2024

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکہکے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کرمنل کیس میں ان کے اور سابق وکیل مائیکل کوہن کی خفیہ آڈیو ٹیپ عدالت میں پیش کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش کی گئی آڈیو 2016ء کے انتخابات سے قبل کی ہے جس میں ٹرمپ نے اپنے وکیل سے جنسی اسکینڈل سے متعلق گفتگو کی۔فحش فلموں کی اداکارہ کے وکیل کیتھ ڈیوڈسن نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ 2016ء کے انتخابات سے پہلےجنسی اسکینڈل دبانا چاہتے تھے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کیس میں ا پنے خلاف جنسی اسکینڈل سمیت 34سے زائد الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔