کم وقت میں جلتی ہوئی تلوار 73 بار گھمانے کا عالمی ریکارڈ

May 04, 2024

نیویارک( نیوز ڈیسک) امریکہ کے سیریل ریکارڈ ساز نے کم وقت میں سیکنڈ ۭمیں73بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو 250 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں اور اس وقت ان کے نام پر166ریکارڈ موجود ہیں) نے30سیکنڈ میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمائی۔ اس سے قبل وہ ایک منٹ کی کیٹیگری میں 136 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ تاہم، ان کی 30 سیکنڈ کے ریکارڈ کی ابتدائی کوشش کو رد کر دیا گیا تھا۔ڈیوڈ رش نے ریکارڈ نام کرنے کی ایک نئی کوشش کی اور 30 سیکنڈ میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھما کر 60 بار کا ریکارڈ توڑا۔اس ریکارڈ کے بعد ڈیوڈ رش کے بیک وقت ریکارڈ کی تعداد 166 ہوگئی اور اب ان کو سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے کا ریکارڈ بنانے کے لیے محض 15 ریکارڈ درکار ہیں۔ فی الحال یہ ریکارڈ سِلویو سابا کے پاس ہے۔