شہر میں ڈکیتی کی متعددوارداتیں ،کانسٹیبل بھی لٹ گیا

May 04, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئےجبکہ کانسٹیبل بھی لٹ گیا تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقے چلڈرن ہسپتال کے قریب محمد شہزاد سے 3 ڈاکو اسلحہ کے زرو پر 3لاکھ روپے و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ قادرپورراں کے علاقے بخاری چوک شاہ حسین روڑ کانسٹیبل سجاد حسین سے2 ڈاکو 7ہزار اورموبائل لوٹ کر فرار ہو گئے،تھانہ قطب پور کے علاقے سورج کنڈ روڑ رضوان سے 2ڈاکو گن پوائنٹ پر 10ہزار و موبائل لے گئے ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے وچھہ سندیلہ محبوب سے 3 ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرارجبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے چک 2فیض مرتضی سے 3 مسلح افراد نے موٹرسائیکل لے گئے ۔