پاورلوم کارخانہ میں آگ لگ گئی ، سامان جل کر راکھ

May 04, 2024

ملتان( سٹافرپورٹر ) پاورلوم کے کارخانہ میں آگ لگ گئی ،ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگئی تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد وقاص کے پاور لومزکے کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ لیکر راکھ کردیا ، اطلاع پر ریسکیوفائر فائٹر نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ،ریسکیو کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔