امن و امان کے قیام اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئےبہترین حکمت عملی سے کام کریں :ایس ایس پی آپریشنز

May 04, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ارسلان زاہد نے پولیس لائنز میں پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔انہوں نے تمام افسران کو کرائم کنٹرول کرنے، امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات دیں انہوں نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی سے کام کریں، دریں اثناایس ایس پی آپریشنز نے ترین مسجد میں نماز جمعہ ادا کی اور کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ اور عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے تا کہ کرائم کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔