دنیاوی مال کی محبت انسان کو غافل کردیتی ہے، حاجی فضیل عطاری

May 04, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران مشاورت حاجی فضیل رضا عطاری نے کہا ہے کہ دنیاوی مال کی محبت انسان کو غافل کردیتی ہے، محبت مال کے سبب آدمی آخرت کو بھول جاتا ہے، دنیا اور اس کی محبت دل میں گھر کر جاتی ہے اور دنیا کی محبت ہی وہ چیز ہے جو انسان کو گناہوں اور برائیوں کے گہرے گڑھے میں دھکیل دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔