سستی روٹی کی فراہمی کیلئے تندوروں اور ہوٹلوں کی جیو ٹیگنگ کا آغاز

May 04, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عوام کو سستی روٹی کی فراہمی کیلئے تندوروں اور ہوٹلوں کی جیو ٹیگنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔جدید ترین آن لائن ایپ کے ذریعے تمام تندروں اور ہوٹلوں پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے یقینی بنائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور 100 گرام روٹی کی 15 روپے میں فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر کئی تندور اور ہوٹل مالکان کو 35 ہزار سے زائد کے جرمانے بھی کئے ۔