دوران ڈکیتی شہری کےقتل کامقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

May 04, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ شاہد حسین نے ممتازآباد پولیس کو بتایا کہ چونگی نمبر 14کے قریب برتن سٹور پر بہنوئی عدیل احمد کے ساتھ موجود تھے کہ 2 ڈاکو د کان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مارشروع کردی میرے بہنوئی عدیل نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے بہنوئی عدیل احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا