اشتہاری ملزمان کو فرار کر انے پر2افراد کیخلاف مقدمات درج

May 04, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نےاشتہاری ملزمان کو فرار کروانے کے الزام میں 2افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ صدر شجاع آباد پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا جہاں ملزم شاکر نے اشتہاری کو فرار کرادیا جبکہ سیتل ماڑی پولیس اشتہاری ملزم اصغر علی کی گرفتاری کے لئے کھاد فیکٹری پہنچی تو اشتہاری کے ساتھی محمد جواد نے ملزم کو فرار کر ادیا ۔