جنوبی پنجاب میں آپریشن جاری مزید 90 بجلی چور پکڑے گئے

May 04, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکوکا جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایک روز میں مزید 90 بجلی چور پکڑے گئے۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 63نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ ڈی جی خان اور مظفرگڑھ سے 7 بجلی چور موقع سے گرفتار کئے گئے۔ بجلی چوروں کو56 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ جرمانہ میں سے 7 لاکھ48 ہزار روپے وصول کر لئے گئے۔ ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن ملتان ذیشان قریشی کی سربراہی میں ٹیم نے ایک زرعی ٹیوب ویل صارف کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔