ضلع کچہری پیشی پر آنے والے فریقین آپس میں الجھ پڑے

May 04, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ضلع کچہری پیشی پر آنے والے 2فریقین آپس میں الجھ پڑے ،سکیورٹی نے موقع پر پہنچ کر معاملہ ختم کر ادیا تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت میں درج مقدمہ نمبر 17/18 بجرم 376/365b/کا ملزم محمد ذیشان پیشی پر آئے تو مخالف فریقین حسنین اور راشد کا احاطہ عدالت میں آمنے سامنے ہونے پر آپس میں الج پڑے اور جھگڑا شروع کردیا ، اطلاع پر سکیورٹی کچہری کی نفری نے موقع پر پہنچ کر فریقین کو قابو کرکے معاملہ ختم کرواکر صلح کروادی ۔