کینیڈا، مسی ساگا میں گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار شدید زخمی

May 04, 2024

کینیڈا کے علاقے مسی ساگا میں گاڑی نے سائیکل سوار کو کچل دیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ مسی ساگا اور انڈین روڈ کے علاقے پورٹ کریڈٹ میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ کا سبب بنی گاڑی تاحال اسی مقام پر موجود ہے، حادثے کے بعد انڈین اور کین روڈز کے درمیانی علاقے میں مسی ساگا روڈ کئی گھنٹے تک بند رہا۔

واضح رہے کہ اونٹاریو ہی میں منگل کو ونسٹن چرچل بولیوارڈ کی کنگ اسٹریٹ پر ایسا ہی حادثہ پیش آیا تھا جس میں گاڑی نے سائیکل سوار کو ٹکر ماری تھی، حادثہ میں بیس برس کا سائیکل سوار ہلاک ہوگیا تھا۔