امریتا نے سیف کو میری فلم کی پروموشن سے منع کردیا تھا، دیپک تیجوری

May 04, 2024

کولاج فوٹو: فائل

نامور بھارتی ہدایتکار دیپک تیجوری کا کہنا ہے کہ امریتا سنگھ نے اپنے شوہر سیف علی خان کو میری فلم کی پروموشن سے ہی منع کردیا تھا۔

نامور ہدایتکار دیپک تیجوری فلم تپسی سے ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا میں واپسی کر رہے ہیں۔

دیپک کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے ساتھی اداکاروں سے متعلق بے باک تبصرہ کرنے میں پیچھے نہیں رہتے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دیپک کا کہنا تھا کہ انکی فلم پہلا نشہ سے متعلق امریتا سنگھ نے اُس وقت اپنے شوہر سیف علی خان کو کال کر کے کہا تھا کہ وہ اس فلم کو سپورٹ نہ کریں۔

خیال رہے کہ دیپک نے 1990 کے عشرے کی کامیاب فلم پہلا نشہ میں مرکزی کردار نبھایا جبکہ اس فلم میں سیف علی خان، شاہ رخ خان اور عامر خان نے بطور مہمان اداکار شرکت کی تھی۔

جب دیپک سے سوال کیا گیا کہ اداکار ایک دوسرے سے بغل گیر رہنے کے باوجود ایک دوسرے کی فلموں کو سپورٹ نہیں کرتے تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایسا تجربہ میرے ساتھ بھی ہوچکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 1993 کی فلم پہلا نشہ کی شوٹنگ جاری تھی، اس فلم کے ایک منظر میں ہمیں سیلیبریٹیز کو شامل کرنا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ اشوتوش گواریکر فلم کے ہدایتکار تھے، ہم سب آپس میں دوست ہی تھے لیکن ایک ایسا واقعہ بھی ہوا جس نے مجھے چونکا دیا۔

دیپک نے بتایا کہ شاہ رخ خان، سیف علی خان اور عامر خان آرہے تھے تو اس وقت سیف علی خان بھی اپنے گھر پر تیار ہورہے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ سیف کے مطابق اس وقت انکی اہلیہ امریتا سنگھ نے پوچھا "آپ کیا کر رہے ہیں؟ کہاں جارہے ہیں؟" تو سیف نے جواب دیا "میں ایک پریمیئر پر جارہا ہوں، ایک شوٹ کےلیے جارہا ہوں۔"

انہوں نے بتایا کہ سیف نے مزید کہا "یہ دیپک کا پریمیئر ہے اور میں اسکا حصہ بننے جارہا ہوں۔" جس کے بعد امریتا نے سیف سے پوچھا "واقعی؟ تم ایسا کیسے کرسکتے ہو؟ آپ جانتے ہو کہ ہم نے کبھی ایسی چیزیں نہیں کیں، کون کرتا ہے ایسا؟ یہ ایسا ہے جیسے آپ کسی اور کے پریمیئر پر اسکی حمایت کرنے جارہے ہیں۔"

دیپ نے کہا کہ یہ لمحہ میرے لیے صدمے سے کم نہ تھا کیونکہ اس زمانے میں ظاہری طور پر یہ سب موجود نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ 1990 کا عشرہ دیکھیں تو اس وقت ہر جگہ ہر کوئی ایک دوسرے کو سپورٹ کےلیے موجود تھا۔