شتروگھن سنہا کو شمی کپور نے آر کے اسٹوڈیوز سے کیوں باہر نکالا؟

May 04, 2024

بھارتی فلم انڈسٹری اسٹارز کے درمیان دشمنی سے بھری ہوئی ہے، جس کا ایک واقعہ شتروگھن سنہا کے ساتھ بھی پیش آچکا ہے جب شمی کپور نے انہیں آر کے اسٹوڈیوز سے باہر نکال دیا تھا۔

شتروگھن سنہا لیجنڈری اداکار راج کپور کے بڑے مداح رہے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہشتروگھن سنہا راج کپور کی ہی وجہ سے اداکار بنے ہیں۔

ایک تقریب کے دوران راج کپور کے والد پرتھوی راج کپور نے شتروگھن سنہا سے متعلق کچھ الفاظ کہے جس پر شتروگھن نے انہیں آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔

شتروگھن ہر انٹرویو کے دوران یہ کہتے تھے کہ اسٹارز کو مداحوں کے درمیان بیٹھ کر حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنے لفظوں پر احتیاط برتنی چاہیے۔

اس پر پرتھوی راج کپور کے دوسرے بیٹے شمی کپور آگ بگولہ ہوگئے اور دونوں کا راج کپور (آر کے) اسٹوڈیوز میں آمنا سامنا ہوا جہاں تکرار ہاتھاپائی میں بدل گئی۔

معاملہ یہاں تک بگڑ گیا کہ شمی کپور نے شتروگھن سنہا کا کالر پکڑ کر انہیں آر کے اسٹوڈیوز سے باہر نکال دیا۔

مذکورہ واقعے کے بعد شتروگھن سنہا نے اپنے کمنٹس پر پرتھوی راج کپور سے معافی بھی مانگی تھی۔