لانگ سائیٹ میں ورکر پارٹی کے امیدوار شہباز سرور بھاری اکثریت سے کامیاب، کمیونٹی کی مبارکباد

May 05, 2024

مانچسٹر (علامہ عظیم جی)مانچسٹر میں لیبر پارٹی کے اہم کونسلر اور مانچسٹر سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر لطف رحمٰن کو سیاست میں نو وارد شہباز سرور نے ورکر پارٹی کے پلیٹ فارم سے بھاری اکثریت سےشکست دے کرلانگ سائیٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ مانچسٹر میں لیبر پارٹی کئی دہائیوں سے برسر اقتدار ارہی ہے لانگ سائیڈ جو کہ پاکستانی کمیونٹی اکثریتی علاقے ہے اور اسے لیبر پارٹی کا گڑھ کہا جاتا ہے ۔سٹی کونسل مانچسٹر کے ڈپٹی لیڈر لطف الرحمن گزشتہ ایک دہائی سے اس وارڈ کے کونسل چلے آرہے تھے ۔برطانیہ کی سیاست میں جارج گلوے ایم پی جو چند ماہ قبل راچڈیل سے لیبر پارٹی کی خالی ہونے والی نشست سے کامیاب ہوئے تھے کی ورکر پارٹی کےچوہدری شہباز سرور نے لانگ سائٹ لیبر گڑھ میں اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا۔ یہ بھی خیال رہے کہ شہباز سرور کو سٹی کونسل مانچسٹر نے تمام کونسلروں سے زائد ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ شہباز سرور نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ یہ ان کی فتح فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی اواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی نے مانچسٹر میں عوامی خدمت کو ترک کر کے صرف اقتدار کے حصول کی پالیسی اپنا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ وہ لانگ سائیڈ وارڈ میں کمیونٹی کے مسائل کو سب سے زیادہ اہمیت دیں گے اور انہیں حل کرانے کے لیے دیگر کونسلروں کے ساتھ مل کر بھرپور کوشش کریں گے۔ ورکر پارٹی کی یہ فتح صرف مانچے سے تک نہیں بہت جلد یہ پارلیمنٹ تک بھی جائے گی۔ورکر پارٹی کے سربراہ ممبر پارلیمنٹ جارج گلوے نے بھی خصوصی طور پر ا کر شہباز سرور کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر اخبار نویسوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ میں تبدیلی لانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت اور لیبر پارٹی کو عالمی انسانی حقوق کا ادراک ہونا چاہیے اور فلسطین اور غزہ میں اسرائیل کی چیرہ دستیوں اور انسانیت سوز جنگی جرائم کو بند کرانے کی کوشش کرنی چاہیے نہ کہ ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمیٹک نہیں ہیں لیکن اسرائیل کی جنگی جنون کی بھرپور مذ مت کرتے ہیں۔ اس موقع پر لانگ سائیڈ کے پاکستانی کمیونٹی کے مختلف رہنماؤں نے شہباز سرور کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سمائل ایڈ کے سربراہ ابوبکر سرور نے کہا کہ ہم غزہ کے مظلوم شہیدوں اور فلسطینوں کی امداد کے لیے پہلے بھی ڈیڑھ سو سے زائد بڑے ٹرک بھجوا چکے ہیں اور اب بھی ان کی امداد کے لیے کوشاں رہیں گے اس موقع پر علامہ شاہجہان مدنی مولانا حمود الرحمٰن مکی مفتی فیض الرحمٰن شیخ مصطفیٰ کمال چوہری طاہر صدیق پی ٹی ائی نارتھ ویسٹ کے صدر اصف بٹ چوہدری اختر ملوانا استاد محمد صفدر فاروق چیمہ چوہدری مسرت علی راجہ سجاد شیخ اعجاز حسین چودری قمر زمان منشا خان کے علاوہ درجنوں کمیونٹی سماجی رہنماؤں نے شہباز سرور کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔