بیڈ فورڈ شائر، پی سی سی کے انتخابات میں لیبر پارٹی کی جیت، ٹور امیدوار نشست برقرار نہ رکھ سکے

May 05, 2024

لوٹن( شہزاد علی) بیڈ فورڈ شائر میں پولیس اینڈ کرائم کمشنر (پی سی سی) کے انتخابات جو جمعرات 2مئی کو منعقد کیے گئے میں لیبر اینڈ کوآپریٹو پارٹی کے جان ٹزرڈ۔ 40,738ووٹ لے کر کامیاب قرار دے دئیے گئے انہیں اپنے قریبی مدمقابل موجودہ پولیس اینڈ کرائم کمشنر کنزرویٹو پارٹی کے Festus، AKINBUSOYE پر 5,050ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ہے۔کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کو 35,688ووٹ پڑے ۔ جسبیر سنگھ پرمار، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے15,857ووٹ لیے۔وحید اکبر، ورکرز پارٹی 8,396ووٹ لیے۔نتائج کا اعلان InspireLuton Sports Village میں کیا گیا جہاں لیبر پارٹی کے حامیوں نے جوش و خروش سے اپنے جیتنے والے امیدوار سے ملاقات کی، اس موقع پر لوٹن سے لیبر پارٹی ممبران پارلیمنٹ سارہ اووین اور ریچل ہوپکنز اور متعدد بارو کونسلرز موجود تھے۔یہ بھی خیال رہے کہ 2021میں، مسٹر کنزرویٹو پارٹی مسٹر Festus لیبر کیلئے ڈیوڈ مائیکل سے 42,708ووٹوں کے مقابلے میں 51,700 ووٹ لے کر منتخب ہوئے تھے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کے مسٹر پرمار 15,983 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ اس مرتبہٹرن آؤٹ 19.78فیصد رہاجو 2021کے انتخابات سے کم ہے اس وقت ٹرن آؤٹ 24.9فیصد تھا۔پی سی سی کے دفتر نے X پر پوسٹ کیا کہ مسٹر ٹزرڈ کو مبارک ہو، ہمارے نئے پی سی سی، جنہیں آج عوام نے منتخب کیا ہے۔ مسٹر ٹزارڈ جمعرات 9 مئی کو باضابطہ طور پر یہ عہدہسنبھال لیں گے۔مسٹر ٹزرڈ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مقامی جمہوریت کی رپورٹنگ سروس کو بتایا ہے کہ وہ خوش ہیں ۔ یہ لیبر پارٹی کے لیے بہت اچھا نتیجہ ہے اور بیڈ فورڈ شائر کے لیے بہت اچھا نتیجہ ہے۔ اور واضح کیا کہ وہ مقامی باشندوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ہمیں درپیش کچھ بڑے مسائل کو حل کرنا شروع کیا جا سکے۔مسٹر ٹزارڈ کی ڈپٹی کے طور پر لیبر پارٹی کی ہائی ٹاؤن سے بارو کونسلر ام علی خدمات انجام دیں گی، جو مقامی اتھارٹی میں سروسز جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ یہاں یہ بھی خیال رہے کہ بیڈ فورڈ شائر میں پی سی سی کا کردار مقامی پولیس کو کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنانا ہوتا ہے وہ پولیسنگ، بجٹ سازی، چیف کانسٹیبل کی تقرری اور کاؤنٹی میں پولیس فورس سے متعلق معاملات پر عوام کے ساتھ مشغول ہونے کے ذمہ دار ہیں۔