میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ بلاتاخیر تعمیر کیا جائے، چوہدری محمد قربان

May 05, 2024

لوٹن (نمائندہ جنگ) میرپور انٹرنیشنل ائر پورٹ موومنٹ یوکے اینڈ یورپ کے مرکزی چئیرمین حاجی چوہدری محمد قربان نے ایک مرتبہ پھر اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ میر پور میں انٹر نیشنل ائر پورٹ بلا تا خیر تعمیر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر کے عوام کا یہ مشترکہ مطالبہ ہے اور اس مطالبے کو اوورسیز کشمیریوں کی بھی ترجمانی قرار دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور کے باشندوں نے منگلاڈیم کے قیام، اس کی اپ رائزنگ اور زرمبادلہ کی صورت میں وطن عزیز کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں لیکن یہ باشندے جب آزاد کشمیر سفری ضرورت کے لیے جاتے ہیں تو اکثر ان کو پاکستان کے ائرپورٹس پر ناخوش گوار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان سفر کے اکثر راستے بھی محفوظ نہیں ہیں کئی مرتبہ اوورسیز کشمیری راستے میں ہی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ کراپٹے گھروں کو پہنچتے ہیں ۔ یں ان وجوہات کی بنا پر بھی ائر پورٹ اس خطہ کے باشندوں کے لیے اشد ضرورت بن چکا ہے جس پر حکومت پاکستان کو ترجیح بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔