ڈڈلی کونسل کے انتخابات میں کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہ مل سکی

May 05, 2024

ڈڈلی/برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) ڈڈلی سٹی کونسل کے نتائج کسی کو واضح اکثریت حاصل نہ سکی کل 72 سیٹوں کی ایوان میں لیبر پارٹی کو 34سیٹیں ملیں جبکہ کنزرویٹو کو بھی 34سیٹیں حاصل ہوئی جبکہ 3سیٹیں لیبرل ڈیمو کریٹ اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ اس کونسل پر کنزرویٹو کا کنٹرول تھا اس انتخابات میں ٹوریز 11سیٹس ہار گئے جبکہ لیبر 7سیٹیں اضافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس صورتحال میں لبرل ڈیموکریٹ اہمیت اختیار کر گئی جس کے ساتھ لبرل ڈیموکریٹ کا اتحاد ہو گا وہی کونسل کا کنٹرول حاصل کرے گا ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہے۔ برمنگھم کے نواحی کونسل ڈڈلی میں لوکل کونسل کے انتخابات میں آصف احمد لیبر پارٹی کے امیدوار 1185ووٹ لیکر پہلی بار کامیاب ہوگئے ڈڈلی قاسم مغل لیبر پارٹی سے نیتھرٹن ہولی Netherton Holly Hall وارڈ سے 1182 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ڈڈلی قاسم مغل پہلی بار لوکل کونسلر منتخب ہوئے ڈڈلی شنیلہ نےسینٹ جیمز وارڈ سے مسلسل چوتھی بار کامیابی اپنے نام کی ہے۔