کانگو کے صوبے میں یو این مشن کی سرگرمیاں ختم

May 05, 2024

نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں مونسکو کے نام سے مشہور اقوام متحدہ کے امن مشن نے جنوبی کیوو صوبے میں اپنی سرگرمیاں ختم کردی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ مونسکو نے اب اپنی سرگرمیاں شمالی کیوو اور اتوری صوبوں تک محدود کردی ہیں۔ ڈوجارک نے کہا کہ یہ انخلا گزشتہ دسمبر میں منظور شدہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2717 کے تحت کیا گیا ہے۔مونسکو کی سربراہ بنتو کیتا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کیوو میں شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کی ذمہ داری اب کانگو کی دفاعی اور سیکیورٹی فورسز پر ہے۔